واٹس ایپ کا بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال سے متعلق نیا قانون نافذ

واٹس ایپ کا بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال سے متعلق نیا قانون نافذ

واٹس ایپ کا بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال سے متعلق نیا قانون نافذ

ویب ڈیسک: بھارتی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے نئے ضابطے جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں واٹس ایپ سمیت تمام میسیجنگ ایپس کو ایک فعال سم کارڈ سے منسلک رہنا ضروری ہوگا۔ نئے قوانین کے مطابق اگر صارف کا سم کارڈ غیر فعال  ہو جائے گا تو واٹس ایپ فوراً بند ہو جائے گا۔

یہ ضابطے سائبر سیکیورٹی رولز 2025 کے تحت نافذ کیے جا رہے ہیں، جن کے مطابق واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کو 90 دن کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے تقاضوں پر عمل کریں۔ اس نظام کے تحت ہر 6 گھنٹے بعد صارفین کو خودکار طور پر لاگ آؤٹ کر دیا جائے گا، اور دوبارہ لاگ ان ہونے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کرنا لازمی ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سائبر مجرموں کے لیے غیر فعال سم کارڈز اور نامعلوم نمبروں کے ذریعے دھوکا دہی مشکل بنا دیں گے، جو اکثر بھارت میں فراڈ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

تاہم، ماہرین میں اس فیصلے پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کا ماننا ہے کہ یہ اقدام ٹریس ایبلٹی بہتر کرے گا، جبکہ دیگر کے مطابق جعلی شناخت اور نئے سم کارڈز کے ذریعے دھوکا دہی کو مکمل طور پر روکنا مشکل ہے۔ بھارت میں ٹیلی کام سبسکرائبر ڈیٹا بیس کی درستگی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، کیونکہ شناختی فراڈ میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔

سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا نے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل نمبر بھارت میں سب سے محفوظ شناخت ہے اور حکومت سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اس کا استعمال کر رہی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *