واٹس ایپ نے صارفین کیلئے 2 نئے فیچرز متعارف کرادیے

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے 2 نئے فیچرز متعارف کرادیے

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے 2 نئے فیچرز متعارف کرادیے

(ویب ڈیسک ) کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ میں 2 نئے بہترین فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جن کا مقصد اس میسجنگ پلیٹ فارم کا استعمال زیادہ آسان اور بہتر بنانا ہے۔فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ان فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

پہلا فیچر اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے متعلق ہے جبکہ دوسرا گروپ چیٹس کیلئے ہے۔

اب واٹس ایپ صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ایڈیٹنگ ٹولز کو استعمال کرسکیں گے۔میٹا اے آئی پر مبنی یہ ایڈیٹنگ ٹولز اس وقت موجود ایفیکٹس لیبل کے نام سے موجود فلٹرز بٹن کی جگہ لیں گے۔

ان نئے ٹولز کی مدد سے صارفین نہ صرف   اے آئی کی مدد سے تصویر کو تبدیل کر سکیں گے بلکہ تصاویر میں اشیا کو شامل کرسکیں گے یا پس منظر کو ہٹا سکیں گے اور اسے انیمیٹ بھی کروا سکیں گے۔

دوسرے فیچر سے واٹس ایپ گروپ چیٹس کو فالو کرنا آسان ہو جائے گا۔اس نئے فیچر کے مطابق کسی گروپ کی حالیہ ہسٹری کو دیکھا جاسکے گا  اور جس سے گروپ کے نئے صارفین جوائن کرنے کی تاریخ سے قبل 24 گھنٹے پہلے پوسٹ کیے گئے میسجز کو دیکھ سکیں گے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *