نیشنز ہاکی کپ پاکستان نے کینیڈا کو   ہرا دیا-اردو نیوز اپڈیٹ

نیشنز ہاکی کپ پاکستان نے کینیڈا کو   ہرا دیا-اردو نیوز اپڈیٹ



گینزنو:نیشنز ہاکی کپ  میں  پاکستان نے کینیڈا کو   ہرا دیا۔نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں 8 گول سے ہرا یا۔

پولینڈ کے شہر گینزنو میں جاری نیشنز کپ میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔پہلے کوارٹر میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا جبکہ دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے دو ایک کی سبقت حاصل کی پھر تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم نے پانچ گول کیے۔

پاکستان کی جانب سے رانا عبدالوحید نے 4 گول سکور کیے، غضنفر علی نے 2، حنان شاہد اور عبدالرحمٰن نے ایک ایک گول کیا۔
واضح رہے کہ نیشنز کپ میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا تھا۔کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے پول بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *