نگران کے پی حکومت میں ادویات کی خریداری میں 1.9 ارب کی خوردبرد کا انکشاف

نگران کے پی حکومت میں ادویات کی خریداری میں 1.9 ارب کی خوردبرد کا انکشاف

نگران پختونخوا دور حکومت کے دوران محکمہ صحت میں 4.4 ارب روپے کی ادویات کی خریداری میں 1.9 ارب کی خوردبرد کا انکشاف۔ تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری مکمل کرلی، رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش۔

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی دور حکومت کے دوران محکمہ صحت میں 4.4 روپے کی ادویات کی خریداری میں 1.9 ارب کی خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری مکمل کرلی ہے ۔

رپورٹ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پیش کردی گی ہے، محکمہ صحت کے سولہ افسران و اہلکار ملوث قرار پائے۔

رپورٹ کے مطابق نگران صوبائی حکومت کےدورمیں ڈیمانڈ کے بغیر1.86ارب کی خریداری کی گئی،3.17ارب کی ادویات وآئٹمزاورمیڈیکل سامان چند مراکزمیں تقسیم کیا گیا، 1.08ارب مالیت کا سامان صرف 6 میڈیکل مراکزمیں تقسیم کیا گیا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *