
ویب ڈیسک: پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے دو ماہ کے لیے معاوضے کیساتھ انٹرن شپ کے مواقع کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اہل گریجویٹس اور طلبہ سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اہلیت
کمپنی کے مطابق درخواست گزار کے پاس متعلقہ شعبے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے تسلیم شدہ ادارے کی بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی قابلیت ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ ڈگری پروگرامز میں زیرِ تعلیم طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ اپنی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ریفرنس لیٹر جمع کرائیں۔
وظیفہ (اسٹیپنڈ)
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے انٹرن شپ پروگرام کے لیے 50 ہزار روپے ماہانہ اسٹیپنڈ مقرر کیا ہے۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ یہ انٹرن شپ عارضی نوعیت کی ہوگی اور اس سے مستقل ملازمت کا کوئی حق پیدا نہیں ہوگا۔ مزید یہ کہ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے ہی آئندہ رابطہ کیا جائے گا۔
درخواست دینے کا طریقہ
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست، ریزیومے یا سی وی کے ہمراہ ای میل کے ذریعے careers@ptc.gop.pk پر ارسال کریں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جنوری 2026 ہے۔ کمپنی نے یہ حق محفوظ رکھا ہے کہ وہ بغیر کوئی وجہ بتائے کسی بھی درخواست کو قبول یا مسترد کر سکتی ہے۔


















