
نجی ٹی وی چینل کے اینکر نور العارفین صدیقی لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہو گئے، واقعہ کھوکرآباد کے علاقے میں پیش آیا ،نور العارفین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو موقع پر بھیجا گیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ گھر میں لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا، وائرل ویڈیو میں اینکر نور العارفین صدیقی نے حقائق بتائے کہا ابھی ان کے گھر میں 20،25 افراد نے دھاوا بولا ہے، سارے لڑکوں نے بلیک ماسک میں پہنا ہوا تھا، مجھے گھر سے باہر بلا کر خوب مارا، میری ٹانگ توڑ دی ہے، سندھ پولیس، سندھ حکومت اور یہاں کی حکومت کا دیا ہوا ایک تحفہ ہے،یہ اسٹیبلشمنٹ کے لئے ایک سبق ہے شاید اُن تمام لوگوں کے لئے جو ان لوگوں سے سوال پوچھتے ہیں۔
زخمی اینکر نور العارفین صدیقی نے کہا ابھی تم لوگوں نے میری ٹانگ توڑی ہے، ہسپتال جارہا ہوں، میرا فون میرے پاس ہے تم لوگوں کو تمہاری جائے مخصوصہ تک پہنچاتا ہوں۔
Source link


















