نادرا کا ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع

نادرا کا ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع

نادرا کا ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع

(ویب ڈیسک )گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ اور تجدید اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے ممکن ہے۔

نادرا خدمات عوام کے گھروں کے قریب لانے کے لئے نیا متبادل سروس چینل متعارف کرادیا گیا۔پائلٹ منصوبے کا آغاز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سے کر دیا گیا۔

ابتدائی مرحلے میں 18 ای سہولت فرنچائزز پر نادرا خدمات دستیاب ہیں ۔ہر ای سہولت فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا۔

خدمات نادرا کی مقررہ فیس پر، ای سہولت سروس چارجز 100 روپے اضافی ہونگے۔ای سہولت نیٹ ورک میں ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد فرنچائزز موجود ہیں ۔9,500 سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر بائیومیٹرک سہولیات دستیاب ہے۔

ناخواندہ شہریوں اور اسمارٹ فون نہ رکھنے والوں کے لئے سہولت ہوگی۔ نادرا مراکز پر رش اور شہریوں کے سفری مسائل میں کمی آئے گی۔

پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد سہولت ملک بھر میں فراہم کی جائے گی۔ای سہولت فرنچائزز کی فہرست نادرا ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *