نادرا نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء کر دیا

نادرا نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء کر دیا

نادرا نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء کر دیا

(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے شناختی نظام میں ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء کر دیا۔

نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد  گزٹ آف پاکستان میں  اشاعت،شناختی دستاویزات کی تصدیق کے لئے ریکارڈ کے جائزے کا طریقہ کار  شامل کیا گیا ہے۔تحقیقات، سماعت اور حتمی فیصلوں کے لئے ویریفکیشن بورڈز کا قیام  ہوگا۔

شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم تعریفوں کی مزید وضاحت کر دی گئی۔متروک یا وصول نہ کئے گئے شناختی کارڈز کی تلفی کا طریقہ  بھی شامل ہے۔

ایک سے زیادہ شناختی کارڈز کے معاملات نمٹانے کا طریقہ کار مزید واضح کردیا گیا ہے۔یتیم خانوں اور تحفظ اطفال کے اداروں کی رجسٹریشن کے قواعد  متعارف کردیے گئے ہیں ۔

اسی طرح پاکستان اوریجن کارڈ کے لئے اہلیت  کا معیار واضح  کر دیا گیا ہے۔سلسلہ نسب کی تصدیق کے لئے مطلوبہ دستاویزات اور کارڈ ہولڈر کے حقوق شامل ہیں ۔

خریداری کے شفاف نظام کے لئے نادرا پروکیورمنٹ ریگولیشنز کی منظوری دی گئی ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ریگولیشنز کی منظوری ادارے کو جدید بنانے کی جانب اہم قدم ہے،نئے ریگولیشنز کا مکمل متن نادرا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *