
اسلام آباد / بیجنگ: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹانے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک اہم دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے حل کے لیے چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
اسحاق ڈار چینی حکام کو امریکا ایران تنازع پر پاکستان کے موقف اور اب تک کیے گئے امن اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ “علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے، چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے


















