نئے ڈی آئی جی ایس پی یو پنجاب چارج سنبھالتے ہی متحرک ہوگئے

نئے ڈی آئی جی ایس پی یو پنجاب چارج سنبھالتے ہی متحرک ہوگئے

نئے ڈی آئی جی ایس پی یو پنجاب چارج سنبھالتے ہی متحرک ہوگئے

ویب ڈیسک:ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے ایس پی یو پنجاب پولیس کا چارج سنبھال لیا, ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ ایس پی یو کا چارج سنبھالتے ہی متحرک ہوگئے۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے ایس پی یو آپریشنز روم کا وزٹ کیا،  ایس ایس پی آپریشنز عثمان اعجاز باجوہ نے انہیں آپریشنز روم کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ نے جدید ٹیکنالوجی سے مزین RTVS سسٹم کے ذریعے فارنرز کی نقل و حرکت اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے چائنیز ہیلپ لائن کا معائنہ کیا۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ نے چائنیز ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ کا کہنا تھا کہ ایس پی یو پنجاب پولیس سی پیک اور دیگر اہم منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

ہماری اولین ترجیح غیر ملکی مہمانوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے،  جدید ٹیکنالوجی، پیشہ وارانہ تربیت اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے سکیورٹی سسٹم کو مزید مستحکم اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *