موسلا دھار بارش کے دوران 8 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا

موسلا دھار بارش کے دوران 8 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا



موسلا دھار بارش کے دوران 8 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش کے دوران 8 فٹ لمبا مگرمچھ سڑک پر آگیا۔ بڑے مگرمچھ کو دیکھ کر لوگوں میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے بھاگنا شروع کردیا۔

مہاراشٹر میں بھی کچھ دنوں کے دوران مون سون کی ابتدائی بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے۔ مہاراشٹر کے شہر رتناگری کے وسط سے بہنے والے دریائے شِوا میں طغیانی آنے سے مگرمچھ باہر آگیا۔ سڑک پر مگرمچھ کی مٹر گشت نے ہنگامہ برپا کردیا۔

کچھ لوگوں نے ہمت کرکے مگرمچھ کو ایک ویران مقام کی طرف جانے پر مجبور کیا اور ساتھ ہی محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کو بھی مطلع کردیا۔ اہلکاروں نے مگرمچھ کو پکڑ کر دوبارہ دریا میں ڈال دیا۔

بھارت میں ہر سال مون سون کی بارشوں کے دوران بہت سے شہروں کے وسط سے گزرنے والے دریاؤ سے مگرمچھ اور دیگر جانور باہر آجاتے ہیں۔ گزشتہ برس گجرات کے شہر بڑودا میں بھی بارشوں کے دوران ایک مگرمچھ دریائے وشوا متری سے نکل کر سڑک پر آگیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *