ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل

ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل

ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل

(ویب ڈیسک )ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور دیگر بالائی پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور ان کے گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *