ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک بعض مقامات پر بارش کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک بعض مقامات پر بارش کاامکان



ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک بعض مقامات پر بارش کاامکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے اکثر اضلاع میں گرمی اور خشک موسم کا راج رہے گا۔ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز ملک کے گرم ترین مقامات میں جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو، لاڑکانہ اور تربت شامل رہے، جہاں درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *