
کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج فی تولہ سونا 2,200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 742 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کی وجہ سے ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,334 ڈالر فی اونس پر تجارت کر رہا ہے۔


















