ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان



ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند متوقع ہے، جو کہ صبح اور رات کے اوقات میں بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دھند کی صورت میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *