(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ 6600 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سو نا 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 5659 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 66 ڈالر مہنگا ہوکر 3310 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔