ملک بھر میں تقریبات مزدور بدستور مسائل کا شکار

ملک بھر میں تقریبات مزدور بدستور مسائل کا شکار



ملک بھر میں تقریبات مزدور بدستور مسائل کا شکار

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ مختلف شہروں میں مزدوروں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیوں، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے زیراہتمام ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مزدور قوانین، حقوق اور سماجی تحفظ پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں ججز، قانونی ماہرین اور آئی ایل او کے نمائندے شریک ہیں۔

پاکستان میں یومِ مزدور کو 1973 سے سرکاری سطح پر منایا جا رہا ہے۔ تاہم، آج بھی بڑی تعداد میں مزدور غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور کم اجرت جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔
بقول شاعر
لوگوں نے آرام کیا اور چھٹی پوری کی
یکم مئی کو بھی مزدوروں نے مزدوری کی





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *