
ویب ڈیسک: ملکی زرمبادلہ ذخائر سے متعلق 2 جنوری 2026 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21 ارب 19 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


















