
لاہور:پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں آج ایک اہم مقابلہ ہونے جا رہا ہے جہاں ٹیبل کی دو مضبوط ٹیمیں، ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز، ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، کیونکہ لاہور کی پچ عموماً بلے بازوں کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے۔
گزشتہ روز پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم میچ خراب موسم کی نذر ہو گیا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا اور امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں (زلمی اور یونائیٹڈ) کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔


















