معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بیٹی کی تردید

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بیٹی کی تردید

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کی خبریں بیٹی کی تردید

ویب ڈیسک: معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی اور بےبنیاد ہیں۔

عابدہ پروین کی بیٹی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیجنڈری گلوکارہ کے انتقال کی خبریں سراسر غلط ہیں۔

بیٹی نے بتایا کہ لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا، جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان جھوٹی خبروں کے باعث مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور یہ مکمل طور پر بے بنیاد اطلاعات ہیں۔

عابدہ پروین کی بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور قابلِ اعتماد ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

خیال رہے کہ ان جھوٹی خبروں کے بعد ملک بھر اور بیرونِ ملک میں عابدہ پروین کے مداح شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے۔ خاندان نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور فنکارہ اور ان کے اہلِ خانہ کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *