(ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی مقامات مقدسہ ( الحرمین الشریفین ) کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہےمسجد نبوی کو دن میں پانچ مرتبہ سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔
ایس پی اے نے الحرمین الشریفین اتھارٹی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مسجد نبوی اور اس کی سہولتوں کو دن میں پانچ مرتبہ سینیٹائز کیا جا رہا ہے، بہترین گلاب اور بخور کے ساتھ مسجد کے قالینوں کو معطر کیا جاتا ہے۔
اتھارٹی نے کہا کہ مسجد کے دروازوں کے قریب معمر اور معذور افراد کے لیے دس خصوصی ایریاز مختص کیے گئے ہیں۔ مسجد نبوی کی چھت پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کےلیے بھی ایک خصوصی کمرہ تیار کیا گیا ہے جہاں سو افراد کےلیے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، وہ سائن لینگویج کے ذریعے جمعے کے خطبے کو سمجھ سکتے ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسجد نبوی اور اس کےصحن کے اندر الیکڑانک گالف کارٹس اور ویل چیئرزموجود ہیں جو نمازیوں اور زائرین کی آمد ورفت آسان بناتی ہیں۔
Source link