محکمہ موسمیات کی بارش برسانے والے نئے سسٹم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارش برسانے والے نئے سسٹم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارش برسانے والے نئے سسٹم کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا نیا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے، جبکہ بادلوں اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ بادلوں اور دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ بارش برسانے والا سسٹم پنجاب کے میدانی علاقوں کے بجائے مری اور گلیات میں زیادہ اثر دکھائے گا، جہاں بارش کا امکان ہے، جبکہ لاہور اور دیگر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *