
(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سعودی شہریوں کو لوٹنے والے افراد کو تلاش کر کے فورا گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
میڈیا کے مطابق اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں دو سعودی شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا گیا تھا۔دو نامعلوم افراد نے انہیں اسلحہ سے دھمکایا اور آئی فون 15 پرو چھین کر موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ 30 اور 35 برس کے دو سعودی شہری سیاحت کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔
دریں اثنا اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ’واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے موبائل ضبط کیے جائیں گے۔‘


















