متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی

متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی

متحدہ عرب امارات میں جنسی جرائم اور جسم فروشی سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے بچوں کے تحفظ اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جنسی جرائم اور جسم فروشی سے متعلق قوانین میں اہم اصلاحات نافذ کر دی ہیں۔

نئے قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق پر کم از کم 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا، چاہے متاثرہ فرد نے رضامندی ظاہر کی ہو۔ تاہم اگر متاثرہ شخص کی عمر 16 سال یا اس سے زائد ہو تو رضامندی کو محدود حد تک مدنظر رکھا جائے گا۔

جسم فروشی یا بدکاری کی ترغیب دینے والے افراد کو کم از کم 2 سال قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی، جبکہ اگر متاثرہ شخص 18 سال سے کم عمر ہوا تو سزا مزید سخت ہوگی۔

قانون کے تحت حکام کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد مجرم پر اضافی حفاظتی پابندیاں عائد کی جا سکیں تاکہ دوبارہ جرم کے امکانات کم کیے جا سکیں۔

حکام کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو جنسی استحصال سے بچانا اور معاشرے میں اخلاقی و عوامی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *