ماہ جون کیلئے ہنڈا CD70 کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا-اردو نیوز اپڈیٹ

ماہ جون کیلئے ہنڈا CD70 کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا-اردو نیوز اپڈیٹ

ویب ڈیسک: (علی زیدی) پاکستان میں موٹرسائیکل مارکیٹ میں دن بدن جدت آتی جارہی ہے۔ لیکن ہنڈا 70 کے ڈیزائن میں 90 کی دہائی سے کوئی واضح تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔ اس کے باوجود موٹرسائیکل مارکیٹ کا 40 فیصد شیئر ہنڈا کے پاس ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ہنڈا70 کی بہترین پیٹرول ایوریج اسے نہ صرف شہروں بلکہ دیہات میں بھی مقبول بنانے میں مددگار ہے۔ اس کے علاوہ اس موٹرسائیکل کی مرمت کا خرچ بھی کم ہے اور ہر جگہ ہر اس کی مرمت کیلئے مقامی مکینک دستیاب ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی روپیہ اب امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی مستحکم ہوتا جارہا ہے لیکن پھر بھی ہنڈا نے ابھی تک موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کسی کمی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ہنڈا رواں مالی سال کے اختتام یعنی 30 جون تک قیمتوں کو برقرار رکھے گی۔ جس کا مطلب ہے کہ جون 2024 کے اختتام تک ہنڈا کی قیمت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ہنڈا70 کی پاکستان میں موجودہ قیمت:

ہنڈا سی ڈی 70 کی پاکستان میں موجودہ قیمت اس وقت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *