مانگ میں سندھوراورمودی کی تصویر والا ہار،کانز فیسٹیول میں فیشن کو سیاست سے جوڑنے پرسوشل میڈیا پر ہلچل

مانگ میں سندھوراورمودی کی تصویر والا ہار،کانز فیسٹیول میں فیشن کو سیاست سے جوڑنے پرسوشل میڈیا پر ہلچل



مانگ میں سندھوراورمودی کی تصویر والا ہار،کانز فیسٹیول میں فیشن کو سیاست سے جوڑنے پرسوشل میڈیا پر ہلچل

فرانس:فرانس میں جاری 78ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول اس وقت سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں دنیا بھر کے مشہور ستارے اس فیسٹیول کی رونق بڑھا رہے ہیں۔ بالی وڈ کی مشہور اداکارائیں ایشوریہ رائے اور روچی گجر بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنی ہیں، مگر ان کے فیشن کے انتخاب نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔
کانز فیسٹیول میں ایشوریہ رائے کی سفید ساڑھی اور مانگ میں سندھور نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب ایشوریہ نے کانز میں سندھور لگایا، جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے فیشن کو سیاست سے جوڑتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایشوریہ رائے نے 23 سالوں سے کانز فیسٹیول میں شرکت کی ہے، تاہم اس بار ان کے فیشن کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی علامت کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب، بالی وڈ اداکارہ روچی گجر نے کانز میں سنہری لہنگا زیب تن کیا، لیکن ان کے گلے میں موجود ہار پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تین تصویریں تھیں، جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ روچی گجر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے فخر کے ساتھ کہا کہ وہ اپنے ملک اور ثقافت کی نمائندگی کرنے پر خوش ہیں، تاہم بعض صارفین نے اس ہار کو متنازع قرار دیتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا، “سب کچھ ٹھیک تھا جب تک میری نظر مودی کی تصویر پر نہیں پڑی۔ایشوریہ رائے کی وائرل تصویر پر بھارتی صحافی برکھا دت نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے “کانز میں آپریشن سندور” لکھا، تاہم بعد میں اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔اس تمام صورتحال کے دوران سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی چھڑ گئی ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار اپنے فیشن کے ذریعے سیاسی پیغامات دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کانز فیسٹیول میں بھارت کی سیاست کا اثر واضح دکھائی دے رہا ہے، اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ فیسٹیول کے دوران اور بھی کن کن اداکاروں کے فیشن یا بیانات کو سیاسی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کانز فیسٹیول 13 سے 24 مئی تک  ہوگا





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *