
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، انہیں قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے، اور اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


















