لیجنڈ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کا تاریخی ایراس ٹور نئے ریکارڈ کیساتھ اختتام پذیر

لیجنڈ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کا تاریخی ایراس ٹور نئے ریکارڈ کیساتھ اختتام پذیر

لیجنڈ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کا تاریخی ایراس ٹور نئے ریکارڈ کیساتھ اختتام پذیر

ویب ڈیسک: 5 براعظموں، 21 ممالک اور 10.1 ملین نشستوں پر 149 شوز کے بعد،   لیجنڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا تاریخی ایراس ٹور نئے ریکارڈز کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

 8 دسمبر 2024 کو  ہونے والے آخری شو کے بعد ارب پتی ٹیلر  سوئفٹ  کے اکاؤنٹس میں مزید موٹی رقمیں آگئی ہیں۔

ایراس ٹور کا اعلان اصل میں 1 نومبر 2022 کو کیا گیا تھا، جس میں 27 شوز تھے تاہم   ٹیلر سوئفٹ کی مقبولیت اور انکے دیوانوں نے ان کی تعداد 152 شوز تک پہنچا دی۔

یادرہے  دہشت گردی کی ناکام سازش کی وجہ سے ٹیلر سوئفٹ کے آسٹریا کے تین شوز منسوخ کیے گئے جس سے کنسرٹ کی تعداد 149 ہو گئی۔

گلینڈیل، ایریزونا میں، 17 مارچ 2023 کو، حیران کن طور پر تین گھنٹے 15 منٹ کے دورانیے میں 44 گانے پیش کیے گئے۔

ٹیلر سوئفٹ نے دنیا بھر میں شوز کئے جن میں ان کی پرفارمنس کا دورانیہ کبھی کبھی  چار گھنٹے سے بھی طویل ہوجاتا تھا۔

چھ مہینوں کے دوران Eras ٹور  میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے اسٹیمنا کو برقرار رکھنے کے لئے سخت جسمانی ورزشیں بھی کیں ، جس میں ٹریڈمل پر اپنی پوری سیٹ لسٹ کو بلند آواز میں گانا شامل تھا۔ ہر روز، تیز دوڑنا، جاگنگ یا چہل قدمی کرنا انہوں نے اپنی روٹین بنائے رکھا۔ سوئفٹ نے 2023 میں چار ممالک کے 24 شہروں میں 66 شوز کیے جن میں امریکا، میکسیکو، ارجنٹائن اور برازیل شامل تھے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *