لرنر ڈرائیونگ لائسنس پر دی گئی سہولت ختم سخت احکامات جاری

لرنر ڈرائیونگ لائسنس پر دی گئی سہولت ختم سخت احکامات جاری

لرنر ڈرائیونگ لائسنس پر دی گئی سہولت ختم سخت احکامات جاری

ویب ڈیسک:اسلام آباد ٹریفک پولیس  نے 2025 میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے متعدد “فاسٹ ٹریک” آپشنز متعارف کروائے اور بعد میں ان میں ترامیم بھی کیں تاکہ شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مؤثر طریقے سے منظم کیا جا سکے، نئی شروع کی جانے والی ’ فاسٹ ٹریک لائسنس ‘ کی سہولت ختم کردی۔ 

مئی 2025 میں آئی ٹی پی نے ایک “ایکسٹرا پروٹوکول” سروس شروع کی، جو ان شہریوں کے لیے تھی جو لمبی قطاروں میں لگتے تھے جس کی فیس 2 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔

اس سہولت کے تحت درخواست دہندگان کومکمل عمل کے دوران خصوصی مدد فراہم کی جاتی تھی، اس سہولت کے ذریعے تقریباً ایک گھنٹے میں لائسنس جاری کیا جاتا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اب اس سہولت کو ختم کردیا گیا ہے، 18 دسمبر 2025 سے حکام نے لازمی 42 روزہ لرنر پیریڈ ختم کرنے کی”فاسٹ ٹریک” سہولت کو بند کردیا ہے۔

اس سے پہلے افسران درخواست گزاروں کو لرنر پیریڈ کنڈونیشن (LPC) دے کر فوری ٹیسٹ کی اجازت دے سکتے تھے۔

مگر موجودہ صورتحال میں یہ سہولت روک دی گئی ہے۔ اب زیادہ تر درخواست گزاروں کو لرنر پرمٹ حاصل کرنے کے بعد لازمی 42 دن کا انتظار کرنا ہوگا، اور اس کے بعد ہی فائنل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا جا سکے گا۔

یہ اقدام شہریوں میں سہولت اور نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ فاسٹ ٹریک سہولت کا غلط استعمال روکا جا سکے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *