
اسرائیل صرف فلسطین یا پھر ایران کے لیے ہی خطرہ نہیں بلکہ پوری دنیا کو اس ملک سے نقصان کا خدشہ ہے۔ وجہ اس کی جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی ہے جو طاقتور ممالک کو ٹکر دے سکتی ہے۔
مگر ان دنوں لبنان اسرائیل کے نشانے پر ہے کیونکہ حال ہی میں اسرائیلی فورسز نے لبنان کی فضائی حدود پر نگرانی کے لیے اپنی پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔
اسرائیل اپنی جنگی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے لبنان میں خوفناک صورتحال پیدا کر رہا ہے اور وہاں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ساؤنڈ بیریئر کو توڑ کر خوفناک آوازوں کے ساتھ پھٹنے والے بم مسلسل گرا رہا ہے۔
ساؤنڈ بیریئر ایک اصطلاح ہے جس کا استعاراتی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ فضائی دنیا میں استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔ اس کی تعریف اس قوت کے طور پر کی جاتی ہے جو کسی شے کی حرکت کی مخالفت اور مزاحمت میں پیدا ہوتی ہے۔ اگر ساؤنڈ بیریئر ٹوٹ جائے یعنی آواز کی رفتار سے زیادہ تیزی سے حرکت کرے تو ایک تیز آواز پیدا ہوتی ہے۔


















