
ویب ڈیسک:کوٹ لکھپت جیل لاہور میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے آئی انکی اہلیہ جیل میں گر گئیں ، شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو پاؤں میں چوٹ آ گئی ۔
شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو فوری حمید لطیف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کے پاؤں کے ایکسرے کروائے جا رہے ہیں، شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو چوٹ آنے پر جیل میں قید پانچوں پی ٹی آئی رہنما پریشان ہوگئے۔
وکیل سلمان شاہد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جیل میں قائم کمرہ عدالت کے باہر گر گئیں۔
شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کے پاؤں میں موچ آئی ہے، شام محمود کی اہلیہ کیسز کی پیروی کے لیے کوٹ لکھپت جیل آئی تھیں۔


















