
لاہورمیں پولیس نےگھرسےبھاگے ہوئےاورلاپتہ ہونےوالےبچوں کے جنسی استحصال کروانے والےگروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے آٹھ بچوں کو بازیاب کروالیا۔
ملزمان کا ٹارگٹ گھروں سےکسی نہ کسی وجہ سےبھاگ کرآنےوالے لاوارث بچےہوتے تھے ملزمان ان بچوں کو ورغلا کریا زبردستی مختلف سرائےمیں لےجاکر وہاں پرجنسی استحصال کرواتے تھے ۔
ملزمان اس گھناونےکام کے لیےمہمانوں سےپانچ سو سےپندرہ سو روپےتک لیتے اوران بچوں کو دو سو سے تین سو روپےتک دیتے تھے ۔
ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق ملزمان یا بچے زیادہ ترداتا دربارکےاطراف سےلےکرجاتے اورچند روپے کی خاطر ان سےبد سلوکی کرواتے تھے ۔
پولیس نےمختلف سرائے پرچھاپےمارکرآٹھ بچوں کوبازیاب کرواکرگروہ 4 ارکان کو گرفتارکرلیا، پولیس کےمطابق ملزمان ڈیڑھ سال سے یہ کام کررہے تھےاورپنجاب کے مختلف علاقوں کےرہائشی ہیں۔
پولیس نےملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔


















