اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج گیارہ بجے شروع ہوگا، جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔ اس اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں کل 16 نکات شامل ہیں۔
ایجنڈے میں حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کو ترقیاتی منصوبوں میں شامل نہ کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔ اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترمیمی بل اور انکم ٹیکس ترمیمی بل بھی زیر بحث آئیں گے۔ اس کے علاوہ تحویل ملزمان ترمیمی بل، پاکستان شہریت ترمیمی بل اور عطائے شہریت بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ اجلاس میں کالام روڈ پر 12 پلوں اور سڑک کی تعمیر نہ ہونے پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس شامل کیا گیا ہے۔