
ویب ڈیسک: قائد اعظم نے 30 اکتوبر 1947 کو قوم سےتاریخی خطاب میں فرمایا کہ اگر ہم قرآن پاک سے رہنمائی لیں تو میں ایک بار پھر کہتا ہوں فتح ہماری ہو گی۔ایک لمحے کیلئے بھی یہ تصور نہ کریں کہ آپ کے دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے خطاب میں مزید فرمایا کہ آپ مضبوط ہیں اور آپ کسی سے کم نہیں۔آپ ایسی قوم ہیں جس کی تاریخ حیرت انگیز کردار اور بہادری سے بھری ہے۔اپنی روایات پر قائم رہتے ہوئے اپنی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کریں۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آپ عہد کریں اور پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔اپنے حوصلے بلند رکھیں، موت سے نہ ڈریں ، ہمارا مذہب ہمیں موت کیلئے ہمیشہ تیار رہنے کا درس دیتا ہے۔ہمیں اسلام اور پاکستان کی عزت بچانے کیلئے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔ایک مسلمان کیلئے نیک مقصد کی خاطر شہادت کی موت سے بہتر کوئی نجات نہیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے بیان میں فرمایا کہ ہم صحیح ہیں اور ہم ضرور کامیاب ہونگے۔ اپنا فرض ادا کریں اور اللہ پر یقین رکھیں۔ روئے زمین پر کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔ پاکستان زندہ باد۔
Source link


















