فیلڈ مارشل سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، ملاقات میں پاک مصر دفاعی و سیکیورٹی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات میں فوجی تعاون، تربیتی روابط اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل اعلیٰ سطحی روابط اہم قرار دیئے گئے۔

خیال رہے کہ ملاقات میں مصر کی قیادت کی جانب سے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا گیا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *