فیصل واؤڈا مصطفیٰ کمال کیخلاف توہین عدالت کیس کی آج سماعت شروع-اردو نیوز اپڈیٹ

فیصل واؤڈا مصطفیٰ کمال کیخلاف توہین عدالت کیس کی آج سماعت شروع-اردو نیوز اپڈیٹ



اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فیصل واؤڈا اور ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کیخلاف توہین عدالت کیس کی آج سماعت شروع ہو گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کو بادی النظر میں توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا اور دونوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ۔سپریم کورٹ نے کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس بھی جاری کیا تھا ۔

مصطفیٰ کمال نے عدالتی نوٹس کے جواب میں غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا تاہم فیصل واؤڈا نے اپنے جواب میں معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر فیصل واؤڈا کے خلاف از خود نوٹس لیا تھا۔ 





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *