فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک



فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے اضلاع خیبر اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے “فتنۃ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی پراکسی کا حصہ تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے 30 مارچ 2026 کو ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 3 خوارج ہلاک ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری “آپریشن عزمِ استحکام” اور قومی ایکشن پلان کا تسلسل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا سکیورٹی   فورسز دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ حکومت پاکستان ملک سے اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *