فتنہ الہندوستان دہشتگرد تنظیم BLAکے 2دہشتگردوں کی آپسی کال لیک

فتنہ الہندوستان دہشتگرد تنظیم BLAکے 2دہشتگردوں کی آپسی کال لیک

فتنہ الہندوستان دہشتگرد تنظیم BLAکے 2دہشتگردوں کی آپسی کال لیک

ویب ڈیسک: پاکستان میں سرگرم بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) کے 2 دہشتگردوں کے درمیان ہولناک گفتگو پر مشتمل آڈیو لیک سامنے آ گئی، جس میں بھتہ خوری، دھماکوں اور ہلاکتوں کے ذریعے بھارت سے مالی امداد لینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈیو لیک میں 2 دہشتگرد واحد اور دہشتگرد شعیب آپس میں تاجروں اور مقامی بلوچوں سے بھتہ وصولی کی بات کررہے ہیں۔ دہشتگرد واحد اپنے دوسرے ساتھی کو کہہ رہا ہے کہ اگر کوئی تاجر بھتہ نہیں دیتا تو اسے مار دو۔

دہشتگرد واحد اپنے ساتھی دہشتگرد شعیب کو کہہ رہا ہے کہ دہلی والے ابھی پیسے بم دھماکے اور لاشوں کی ویڈیوز دیکھ کر دیتے ہیں اس لیے لاشیں گراؤ۔

بھارتی پراکسی بی ایل اے ہمیشہ ہی بیرونی پیسوں اور مقامی افراد سے بھتہ وصولی پر چلتی آرہی ہے اور اس دہشتگرد تنظیم کے بڑے لیڈرز باہر کے ممالک میں عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *