فائنل میں بھارت کو شکست پاکستانی کھلاڑیوں کے رقص کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

فائنل میں بھارت کو شکست پاکستانی کھلاڑیوں کے رقص کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

فائنل میں بھارت کو شکست پاکستانی کھلاڑیوں کے رقص کی ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

ویب ڈیسک:انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، ایسا لاٹھی چارج کیا کہ بھارتی ٹیم اور بھارتی کرکٹ شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے، فائنل میں پاکستان نے بھارتی سورماؤں کو 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں بھارتی ٹیم 156 پر آل آؤٹ ہوگئی۔

فائنل جیتنے کے بعد قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا، سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں کھلاڑیوں کو پرجوش انداز میں خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے اکاؤنٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی، ویڈیو میں کھلاڑیوں کو بالی ووڈ کی فلم’ dhurandhar ‘ کے فیمس سونگ پر جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *