غیر ملکی کرکٹر کے ہاتھوں بابر اعظم ٹرولنگ کا شکار – Sports

غیر ملکی کرکٹر کے ہاتھوں بابر اعظم ٹرولنگ کا شکار – Sports

قومی کرکٹر اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم غیر ملکی کرکٹر کے ہاتھوں ٹرولنگ کا شکار بن گئے۔

بابراعظم کو لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے انگلینڈ ٹیم کے کرکٹر سیم بلنگز نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جسے دیکھ کر صارفین ہنس پڑے۔

سیم بلنگز نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں پی ایس ایل 2025 کی تیز ترین اور سُست نصف سنچری کا ذکر کیا گیا تھا، جہاں بابراعظم نے شارٹ فارمیٹ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ انگلش کرکٹر نے محض 19 گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *