غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 70 افراد شہید، فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں سے پھر اظہارِ یکجہتی -اردو نیوز اپڈیٹ

غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 70 افراد شہید، فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں سے پھر اظہارِ یکجہتی -اردو نیوز اپڈیٹ

فرانسیسی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 70 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی میڈٰیا نے بتایا کہ غزہ میں ایک مکان کو حماس کے کارکنوں کا اڈا قرار دے کر کی جانے والی بمباری سے 27 افراد شہید ہوگئے۔ بریج اور مغازی کیمپ اسرائیلی توپ خانے کی گولا باری اور بمباری سے ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو پر غزہ جنگ کو طُول دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کچھ نہ کہوں تب بھی دنیا تو دیکھ ہی رہی ہے۔

دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔ کینیڈا کی یارک یونیورسٹی کے طلبہ نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے کیلی کیمپس میں کیمپ لگادیا۔

فرانسیسی پارلیمنٹ کے رکن ریچل کیکے نے ایوان کے اجلاس کے دوران فلسطینی پرچم لہرا دیا۔ کئی ارکان نے فلسطینی لباس زیبِ تن کرکے اجلاس میں شرکت کی۔ فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔

اس سے قبل ایوان میں تھوڑا شور شرابہ ہوا۔ حکومتی ارکان نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے معاملے پر ایوان کا ماحول خراب نہ کرے۔ اپوزیشن ارکان کی طرف سے اس کا جواب دیے جانے پر ایوان میں شور و غوغا ہوا۔ اسپیکر نے معاملے کو بگڑتا ہوا دیکھ کر ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *