
(ویب ڈیسک ) غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک نے اظہار مذمت کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ بیان جاری کردیا۔ 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارہانہ کاروائیوں کے نتیجے میں ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔اسرائیلی اقدامات کشیدگی میں اضافے کے خطرات کو بڑھاتے ہیں۔


















