غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 26 فلسطینی شہید

غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 26 فلسطینی شہید

غزہ اور خان یونس میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 26 فلسطینی شہید

غزہ اور غربِ اردن میں اسرائیل کی عسکری دہشت گردی جاری ہے۔ تازہ ترین حملوں میں مزید 26 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید اور 189 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں پناہ گزینوں کے اسکول کو نشانہ بنایا۔ النصیرات پناہ گزین کیمپ، الشجاعیہ اور الطفاح میں گھروں پر حملے کیے گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار 11 ہوگئی ہے۔ 87 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے مطابق غزہ میں کوئی بھی جگہ اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں تین نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی بستیاں 5300 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہوں گی۔

اسرائیلی حکومت اب تک فلسطینی علاقوں میں 24 ہزار رہائشی یونٹس بنانے کی منظوری دے چکا ہے۔ یہ فیصلے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔

اسرائیلی حکومت 2020 سے 2022 تک فلسطینی علاقوں میں 20 ہزار رہائشی یونٹ بناچکی ہے۔ اکتوبر 2-2023 سے اب تک اسرائیل مغربی کنارے میں 23 یہودی بستیاں تعمیر کرچکا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *