عید پر مفتی قوی کا راکھی کے نام خصوصی پیغام

عید پر مفتی قوی کا راکھی کے نام خصوصی پیغام

عید پر مفتی قوی کا راکھی کے نام خصوصی پیغام

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کے خواہش مند مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی اداکارہ کے نام خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

وائرل کلپ میں مفتی قوی نے عید کے موقع پر بھارتی رقاصہ کے لیے خصوصی پیغام دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھی ساونت کے لیے محبت کے پیغامات تو بہت بھیجے ہیں لیکن کبھی عیدی دینے کا پیغام نہیں دیا۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے جب پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا تو مفتی قوی نے پڑوسی ملک کی اداکارہ کو صرف شادی کا پیغام ہی نہیں بھیجا تھا بلکہ شادی کرنے پر کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *