عوام کیلئے خوشخبری:پنجاب حکومت نےبسنت منانے کی اجازت دیدی

عوام کیلئے خوشخبری:پنجاب حکومت نےبسنت منانے کی اجازت دیدی

عوام کیلئے خوشخبری:پنجاب حکومت نےبسنت منانے کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک:پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دے دی۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بسنت کا تہوار فروری کی 6 ، 7 اور 8 تاریخ کو منایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ان دنوں میں کسی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی، پتنگوں اور ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر کسی کو فائرنگ اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق، ڈی سی آفس میں ابھی تک بسنت کے لیے کوئی رجسٹریشن جمع نہیں کرائی گئی۔ رجسٹریشن موصول ہونے کے بعد مزید اجلاس بلائے جائیں گے تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اجلاس میں سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سے قبل، ڈی سی لاہور نے حکومت کو سفارش کی تھی کہ بسنت کو صرف لاہور کے مخصوص علاقوں جیسے شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل تک محدود رکھا جائے۔

“محفوظ بسنت پلان” میں اہم حفاظتی اقدامات شامل ہیں جن کے مطابق:

کیمیکل، نائلون اور دھاتی ڈور پر مکمل پابندی ہو گی۔
صرف کاٹن یا نشاستہ لگی ڈور استعمال کی جا سکے گی۔
پتنگ اور ڈور پر بارکوڈ لازمی ہوگا۔
غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
غیر قانونی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا۔
مخصوص علاقوں میں موٹرسائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
رائیڈرز کے لیے سیفٹی اینٹینا اور نیک گارڈ لازمی ہوں گے۔
اہم شاہراہوں پر سیفٹی نیٹس اور وائر پروٹیکشن سسٹم نصب کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق، بسنت کی اجازت صرف اس صورت میں دی جائے گی جب تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *