عوام پر پھر سے بجلی گرا دی گئی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ -اردو نیوز اپڈیٹ

عوام پر پھر سے بجلی گرا دی گئی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ -اردو نیوز اپڈیٹ



اسلام آباد: ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا۔

نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی، اپریل کے ایف سی اے کی مد میں اتھارٹی نے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی صارفین اضافی ادائیگیاں رواں ماہ کے بلوں میں کریں گے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ 

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 3 روپے 49 پیسے کا اضافہ مانگا تھا جس پر نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کی تھی۔
نیپرا نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *