عمران خان اور شاہد آفریدی دونوں ہمارے ہیرو ہیں شاہین آفریدی

عمران خان اور شاہد آفریدی دونوں ہمارے ہیرو ہیں شاہین آفریدی

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہونے والی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بات سب کو معلوم ہے کہ شاہد آفریدی کے داماد شاہین آفریدی، عمران خان کے مداح ہیں اور انہیں اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں۔

اسی تناظر میں جب شاہین آفریدی سے ایک تقریب کے دوران سوال کیا گیا تو انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ‘ شاہد آفریدی اور عمران خان دونوں ہمارے ہیرو ہیں، ہمیں دونوں کا نام احترام سے لینا چاہیے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘وہ دونوں مجھ سے کافی بڑے ہیں، میں تو کافی چھوٹا ہوں، میرا خیال ہے جو بھی کسی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرے اس کا نام احترام سے لینا چاہیے، جو بھی اچھا کام کرے’۔

انہوں نے واضح کیا کہ ‘دونوں میر ے ہیرو ہیں، میں ہمیشہ ان دونوں کا احترام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا’۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *