عمران خان اور اُنکی اہلیہ کو کن مقدمات میں اب تک کتنی قید ہوچکی ہے؟

عمران خان اور اُنکی اہلیہ کو کن مقدمات میں اب تک کتنی قید ہوچکی ہے؟

عمران خان اور اُنکی اہلیہ کو کن مقدمات میں اب تک کتنی قید ہوچکی ہے؟

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سے عمران خان جیل میں ہیں۔

توشہ خانہ کیس کی سزا تو معطل ہو گئی تھی تاہم عمران خان کے خلاف مختلف دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں اور کچھ میں سزائیں بھی ہو چکی ہیں، عمران خان کے خلاف کیسز کے ٹرائل بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہو رہے ہیں۔
آج ہفتے کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں توشہ خانہ 2 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10-10 سال ایک دفعہ اور 7-7 سال ایک دفعہ قید کی سزا سنائی جس کے نتیجے میں دونوں کو مجموعی طور پر 17-17 سال قید کی سزا دی گئی۔

عدالت نے دونوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

اس سے پہلے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نےغیر شرعی نکاح کیس میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو سنائی گئی سزا معطل کردی تھی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس
رواں سال کے آغاز میں 17 جنوری 2025 کو  190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے کی سزا سنا دی گئی تھی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے  کمرہ عدالت میں موجودگی میں یہ فیصلہ سنایا تھا۔

جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی جبکہ بشریٰ بی بی جرمانہ ادا نہیں کرتیں تو انہیں مزید 3 ماہ جیل میں گزارنا پڑیں گے۔

سائفر کیس
اس کے علاوہ 30 جنوری 2025 کو خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عمران خان کے خلاف 9 مئی مقدمات ابھی بھی زیر سماعت ہیں تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *