
اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے گئے، تاہم پیپلز پارٹی کے ایم این اے نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں موجود خاتون اہلیہ ہیں اور یہ ڈانس ان کے قریبی عزیز کی شادی کی تقریب میں کیا گیا تھا۔
ایم این اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔


















