ویب ڈیسک: پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے بولڈڈانس میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے ایک بار پھر نازیبا لباس میں ملبوس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے صارفین کو آگ بگولہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا جب لوگ علیزے شاہ کی بڑی بڑی آنکھیں ، چہرے کی معصومیت اور نازک نین نقش پر مر مٹنےکو تیار ہوجاتے تھے، یہ کہانی اس وقت شروع ہوئی جب علیزے شاہ نے سال 2018 میں ڈرامہ ‘عشق تماشا’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور ہم ٹی وی کا ایوارڈ برائے بیسٹ ٹی وی سینسیشن بھی حاصل کرلیا۔
سال 2019 میں ریلیز ہونے والا ڈرامہ عہد وفا ان کے کریئر کے لیے بریک تھرو ثابت ہوا جس میں احد رضا میر کے ساتھ ان کی کیمسٹری خوب جمی۔ بس پھر کیا تھا بڑی بڑی آنکھیں اور چہرے پر معصومیت سجائے علیزے شاہ پورے پاکستان میں مشہور ہوگئیں یہاں تک کہ پڑوسی ملک میں بھی ان کی شہرت کے ڈنکے بجنے لگے۔لیکن اس کے بعد مداحوں نے ایک وقت وہ بھی دیکھا جب علیزے شاہ اس شہرت کو قبول نہیں کرپائیں اور پھر لگاتار ان کےحوالے سے تنازعات سامنے آنے لگے جس میں مختصر لباس، نین نقش میں تبدیلی، بولڈ انداز وغیرہ شامل ہے۔
اور بولڈنس کا یہ جنون اس حد تک بڑھتا چلا گیا کہ آئے دن اداکارہ اپنے انسٹاگرام پر تہلکہ خیز پوسٹ سے سب کی توجہ کا مرکز بنتی نظر آئیں۔ان دنوں علیزے شاہ بولڈنس اور فحاشی کی انتہا پر ہیں جہاں وہ ہر گزرتے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تہلکہ خیز پوسٹ کرکے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیے ہوئی ہیں۔
ایسا ہی کچھ حالیہ پوسٹ میں دیکھنے کو ملا جب اداکارہ کو مختصر سے مختصر ترین لباس میں کیمرے کے سامنے کمر لچکاتے دیکھا گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے شاہ نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سیاہ منی ٹاپ پہنے کیمرے کے سامنے گانے ’ڈونالی’ پر بیلی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔اس دوران نہ صرف انہوں نے اپنے جسم کی کھلے عام نمائش کی بلکہ کلائی اور کمر پر موجو ٹیٹو بھی صارفین کی توجہ سمیٹے ہوئے تھا۔
جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی مداحوں کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں غم و غصے کا اظہار پایا گیا۔سوشل میڈیا صارفین علیزے شاہ کی حالیہ بولڈ ویڈیو اور نامناسب لباس پر شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ نے اپنی کیریئر کا آغاز ایک باوقار اور معصوم نظر آنے والی اداکارہ کے طور پر کیا تھا، لیکن اب وہ خود کو بولڈ مشہور شخصیات میں شامل کر چکی ہیں، اور لوگ انہیں پسند نہیں کر رہے۔
کچھ صارفین نے انہیں عرفی جاوید اور دیگر متنازع اداکاروں سے بھی تشبیہ دی جبکہ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اب انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں اور ان کے پاس دکھانے کے لیے کچھ نیا نہیں بچا، سوائے ایسی متنازع ویڈیوز کے۔
علاوہ ازیں لگے ہاتھوں کچھ افراد نے ان کے والدین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی کی بہتر رہنمائی کرنی چاہیے تھی۔
Source link